Hamesha Dair Kar Daita Hoon Main || Munir Niazi || Sad Urdu Poetry || Ehd e Wafa

Hamesha Dair Kar Daita Hoon Main is written by Poet Munier Niazi. Please do check this video.

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اُسے آواز دینی ہو
اُسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اُسکی
یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیرمیں
دل کو لگانا ہو
کسی کو یا د رکھانا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیت اور تھی کچھ
اُسکو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں

Post a Comment

0 Comments